میرا مقابلہ عمران یا زرداری نہیں ، خلائی مخلوق سے ہے : نواز شریف ، جلسہ صادق آباد دا ، مجمع بھی صادق آباد دا ایجنڈا پاکستان دا : مریم نواز

میرا مقابلہ عمران یا زرداری نہیں ، خلائی مخلوق سے ہے : نواز شریف ، جلسہ صادق ...

  

صادق آباد (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ پاکستان ، مانیٹرنگ ڈیسک نیوز ایجنسیاں ) سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے میرا مقابلہ تو اس خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی، پاکستان کی عوام میرے ساتھ ہے۔سابق وزیرِاعظم کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا اگر صادق آباد جاگ رہا ہے تو جنوبی پنجاب کا دل جاگ رہا ہے، نواز شریف کو بھی آپ سے اتنی ہی محبت ہے، یہ محبت آسانی سے نہیں ملتی، میں خوش نصیب ہوں۔ مریم نواز نے ٹھیک کہا ہے کارکنوں اور میرے درمیان فاصلہ زیادہ ہے، کارکنوں کو تو میرے پاس ہونا چاہیے تھا، کوئی بات نہیں یہ دوری بھی ختم ہو جائے گی۔نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا گیا، مجھے فیصلہ سمجھ نہیں آیا، پھر مجھے تاحیات نااہل کر دیا گیا۔ میرے خلاف فیصلے کرنے والے صادق آباد آ کر عوام کا جذبہ دیکھیں، تم جتنے فیصلے سناتے ہو ان کا اتنا ہی جذبہ بڑھتا ہے۔ میرے خلاف فیصلہ دینے والے عوام کا فیصلہ بھی سن لیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تو شے ہی کچھ نہیں، ان کو کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، کرکٹ کے زمانے میں نواز شریف کی خدمت کو بھول گئے، شوکت خانم ہسپتال بنانے کے لیے ہماری خدمت کو بھلا دیا۔انہوں نے عمران خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! میرا آپ کیساتھ کوئی مقابلہ نہیں، آپ کوئی شے نہیں ہو۔ زرداری صاحب! میرا آپ کیساتھ بھی کوئی مقابلہ نہیں، میرا مقابلہ تو خلائی مخلوق کیساتھ ہے جو نظر نہیں آتی لیکن پاکستان کی عوام میرے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اغوا برائے تاوان کے واقعات کس نے ختم کرائے؟ کراچی میں امن کون لے کر آیا؟ پاکستان سے دہشت گردی کس نے ختم کی؟ اتنی بڑی خدمات پر نواز شریف کو فارغ کر دیا گیا۔ کروڑوں لوگ وزیرِاعظم منتخب کراتے ہیں لیکن پانچ لوگ منصب سے فارغ کر کے نکال دیتے ہیں۔

نواز شریف

صادق آباد(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ پاکستان ، مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن ) کی رہنما مریم نواز نے نیا نعرہ دیتے ہوئے کہا ہے جلسہ صادق آباد دا مجمع صادق آباد دا، لیڈر عوم دا ایجنڈا پاکستان دا ،خواجہ آصف کی وفاداری کے باعث نا اہلی کے بعد پورا سیالکوٹ ان کے استقبال کیلئے امڈ آیا۔ اب کی بار لوٹوں کی دال نہیں گلے گی۔ اگلے انتخابات میں وہ سبق ملے گا آئندہ پارٹی چھوڑ جانے والے 10بار سوچیں گے ۔ نواز شریف کو اس لئے نکالا کہ اس کے پاس دبئی کا ویزہ تھا۔ لوگوں نے نواز شریف کو اپنی ضد بنا لیا صدق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صادق آباد کے عوام نے مجھے حیران کر دیا ہے۔ آج کا جلسہ یہ بتا رہا ہے کہ جلسہ صادق آباد دا مجمع صادق آباد دا لیڈر عوام دا۔ ایجنڈا پاکستان دا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا موٹ بتا رہ اہے کہ لوٹوں کی دال نہیں گلے گی۔ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں انہیں سبق ملے گا اور آئندہ انتخابات میں ایسا سبق ملے گا کہ آئندہ کوئی بھی پارٹی چھوڑنے سے پہلے10بار سوچے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا قصور یہ تھا کہ وہ ڈٹ گیا۔ نواز شریف کو اس لئے نکالا گیا کہ اس کے پاس دبئی کا ویزہ تھا ۔ عوام بتائیں کہ مشرف نے جب ہمارے خاندان کو ملک سے نکال دیا تو نواز شریف کو کہیں رہنے کے لئے ویزہ تو چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے منتخب حکومت کو توڑا اور پر ملک کے وزیراعظم کو ملک سے نکالا وہ آزاد ہے پوچھنا تو اسے چاہیئے تھا کہ ایک وزیراعظم کو ملک سے کیوں نکالا۔ مگر پوچھا ہمیں جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینا اور ویزہ رکھنا نواز شریف کا جرم ب جاتا ہے۔ لاڈلا جرم کا اعتراف کرتاہے مگر کوئی جے آئی ٹی نہیں بنتی اور اسے صادق اور امین قرار دے دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹوں، بیٹی اور خود نواز شریف نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا۔ نواز شریف 70پیشیاں بھگت چکے ہیں۔ نواز شریف کو لوگوں نے ضد بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کی اآپ کو نواز شریف کی بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہلی قبول ہے۔ نواز شریف جھکا نہیں اس نے کہا اللہ کے آگے جھکوں گا اور عوام کی بات کرتا رہوں گا۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -