نواب شاہ میں 30اپریل کرہ ارض کا گرم ترین دن ، درجہ حرارت 50.2سینٹی گریڈ رہا

نواب شاہ میں 30اپریل کرہ ارض کا گرم ترین دن ، درجہ حرارت 50.2سینٹی گریڈ رہا

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) پیر کو ملک کے جنوبی حصے میں اپریل کے دوران درجہ حرارت122.4فارن ہائیٹ (50.2سینٹی گریڈ) تک جا پہنچا۔ ہمارے کرہ ارض کی تاریخ میں شاید اپریل کے دوران یہ اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔یہ سب سے بلند درجہ حرارت گیارہ لاکھ کی آبادی والے شہر نواب شاہ میں ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ بحر ہند سے 120میل کے فاصلے پر واقع ہے ۔یہ بات ایک فرانسیسی ماہر موسمیات ایٹیکین کیپیکیان نے ٹوئیٹر پر بتائی ہے۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ پاکستان اور شاید پورے ایشیا ئی خطہ میں گرم ترین اپریل تھا۔عالمی موسمیات کے ایک ماہر کرسٹوفر برٹ نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر دیکھا جائے تو یہ جدید ریکارڈ کے مطابق کرہ ارض کا گرم ترین دن تھا۔ برٹ کا اپنی ای میل پر کہنا ہے کہ میکسیکو کے علاقے سانتا روزا میں اپریل 2001ء میں ریکارڈ کیا گیا 123.8فارن ہائیٹ (51سنٹی گریڈ) درجہ حرات مشکوک تھا۔اس لحا سے نواب شاہ میں ریکارڈ کیا گیا یہ درجہ حرارت غالبا سب سے زیادہ تھا۔

نواب شاہ

مزید :

صفحہ اول -