وزیراعلیٰ پنجاب کی محکمہ صحت آمد سے پہلے سرکاری افسر الجھ پڑے

وزیراعلیٰ پنجاب کی محکمہ صحت آمد سے پہلے سرکاری افسر الجھ پڑے

  

لاہور( جاوید اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی محکمہ صحت پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ آمد سے قبل سپیشل برانچ کے ایس پی وی آئی پی سکیورٹی نوید اختراور پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان الجھ پڑ ے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی نے سکیورٹی چیک کیلئے محکمہ صحت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان سے شناخت طلب کی توانہوں نے شناخت کرانے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ پہلے آ پ اپنی شناخت کرائیں چونکہ آپ ہمارے گھر میں کھڑے ہیں اس لئے آپ اپنی شناخت کرائیں جس پرایس پی نے کہاکہ آپ کی رپورٹ تیارکراؤں گاجس کے جواب میں محکمہ صحت کے پراجیکٹ ڈائریکٹرنے کہا کہ اپنا شوق پوراکرلیں جبکہ میراکوئی افسر اس وقت تک عمارت سے باہرجائے گانہ شناخت کرائے گاجب تک آپ خود اپنی شناخت نہیں کراتے ۔اس صورتحال پرایس پی نے ماتحت افسروں کومزید الجھنے سے منع کرتے ہوئے کہاکہ ان کی رپورٹ بناکر اعلیٰ حکام کو ارسال کرو۔ ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ نے اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال کردی ،ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے افسرا نہیں باریش شخص دکھائی دیتے ہیں مگروزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کلیئرنس کیلئے ان سے شناخت چاہی توانہوں نے نہ صرف خود انکارکیابلکہ اپنے افسروں کی کلیرنس بھی نہ کرنے دی اورالٹامجھ سے مسلسل الجھتے رہے لہٰذا مناسب کارروائی کی جائے ۔

سرکاری افسر الجھ پڑے

مزید :

صفحہ اول -