ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کا پانچ مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں مشترکہ جلسہ کرنے کا اعلان

ایم کیوایم کے دونوں دھڑوں کا پانچ مئی کو ٹنکی گراؤنڈ میں مشترکہ جلسہ کرنے کا ...

  

کراچی( مانیٹر نگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے دونوں دھڑوں نے 5 مئی کو ٹنکی گراونڈ مشترکہ جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں بہادرآباد گروپ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی آئی بی گروپ کے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج میں اپنے مرکز میں آگیا ہوں اور ٹنکی گراونڈ میں 5 مئی کو مشترکہ جلسہ کریں گے جو تاریخی ہوگا اور تمام ریکارڈ توڑ دے گا جب کہ مہاجروں کو رسوا نہیں ہونے دیں گے، جلسی کرنے والے ہمارے ملنے کا کریڈٹ لینا چاہیں تو لے لیں۔

ایم کیوایم

مزید :

صفحہ اول -