سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ، ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی منظوری

سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ، ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی ...

  

اسلام آ با د (ما نیٹر نگ ڈیسک)ایف آئی اے نے مسلم لیگ نواز جاپان کے صدر کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کے خلاف بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھنے اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر رپورٹ درج کرنے اور کارروائی کرنے کی منظوری دے دی ۔ملک نوراعوان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے عامرلیاقت کیخلاف کارروائی کے لیے رجوع کیا تھا۔درخواست کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھے، ان پر جھوٹے اور حقائق کے منافی من گھڑت الزامات عائد کیے۔درخواست میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ جان بوجھ کر اور ان خواتین کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عامر لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ملک نوراعوان نیدرخواست کے ساتھ عامرلیاقت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس بھی منسلک کیے۔

عامر لیاقت

مزید :

صفحہ اول -