نواز شریف اور مریم کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا

نواز شریف اور مریم کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا

  

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف ا ور مریم نوازکو احتساب عدالت سے خراب موسم کی وجہ سے گزشتہ روز حاضری سے استثنیٰ دیا گیا۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو استغاثہ کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کے رو برو استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ جج محمد شبیر نے کہا کہ درخواست کے ساتھ وکالت نامہ بھی لگائے جو آج ان کی نمائندگی کرے گا۔ عدالت پندرہ منٹ کے بعد فیصلہ دے گی کہ انہیں استثنیٰ دیا جاسکتا ہے کہ نہیں۔ وقفے کے بعد درخواست خواجہ حارث نے میاں نعیم ثقلین ایڈووکیٹ کا وکالت نامہ جمع کروایا کہ یہ آج میاں نواز شریف اور مریم نواز کی جگہ نمائندہ ہیں عدالت نے ایک روز کیلئے انہیں استثنیٰ دے دیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت شروع ہوئی ؤ دوسری طرف جج میاں نواز احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کی اطلاع پر جوڈیشل کمپلیکس کے گرد سے سیکیورٹی حصار ہٹا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بھی جاری رہی۔

استثنیٰ

مزید :

صفحہ اول -