لندن ، تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری گر کر شدید زخمی

لندن ، تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری گر کر شدید زخمی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری لندن میں انڈر گراؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔تحریک انصاف کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے جہاں وہ انڈر گراؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر اچانک گر گئے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئی ہیں جس پر انہیں لندن کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آئے حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -