پورے خطے کی نمائندگی کے دعوے بے بنیاد ،پاکستان نے سلامتی کونسلکے مستقل ارکان میں ا ضافے کی مخالفت کر دی

پورے خطے کی نمائندگی کے دعوے بے بنیاد ،پاکستان نے سلامتی کونسلکے مستقل ارکان ...

  

نیویارک(آئی این پی ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل کونسل کو تباہ کردے گا، عالمی ادارے کی ساکھ اور قانونی حیثیت بہتر بنانے کیلئے منتخب ارکان میں اضافہ کرنا ہوگا،بعض ممالک کے پورے خطے کی نمائندگی کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں بین الحکومتی مذاکرہ منعقد ہوا جس میں پاکستان اور اٹلی کی زیرقیادت گروپ نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافے کی مخالفت کی۔ دوسری جانب بھارت، برازیل، جاپان، جرمنی نے مستقل ارکان کی تعداد بڑھا کر 10 کرنے پر زور دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ عالمی ادارے کی ساکھ اور قانونی حیثیت بہتر بنانے کیلئے منتخب ارکان میں اضافہ کرنا ہوگا، لیکن مستقل ارکان میں اضافہ سلامتی کونسل کی کارکردگی کو تباہ کردے گا، بعض ممالک کے پورے خطے کی نمائندگی کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل ارکان میں اضافہ سلامتی کونسل کی غیر فعالیت کو بڑھائے گا اور مسائل بڑھیں گے۔

سلامتی کونسل

مزید :

علاقائی -