کمشنر لاہور کاایم ایم اے کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

کمشنر لاہور کاایم ایم اے کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے متحدہ مجلس عمل کو 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ، جلسہ کی اجازت کیلئے ایم ایم اے کے تین رکنی وفد نے گزشتہ روز کمشنر لاہور سے ملاقات کی اور انہیں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت حاصل کرنے ک لئے باقاعدہ ایک درخواست پیش کی، کمشنر لاہور کے انکار کے بعد متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کمشنر لاہور انہیں اجازت دیں یا نہ دیں متحدہ مجلس عمل 13 مئی کو مینار پاکستان کے ہر صورت جلسہ کرے گی۔

کمشنر لاہور/انکار

مزید :

علاقائی -