پاکستان، امریکہ کو شکوک وشبہات دورکرنے کیلئے مسلسل روابط کی ضرورت ہے،اعزازچو دھری

پاکستان، امریکہ کو شکوک وشبہات دورکرنے کیلئے مسلسل روابط کی ضرورت ...

  

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو شکوک وشبہات دورکرنے کیلئے مسلسل روابط اور افغانستان میں امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، روابط منقطع کرنا کبھی مسائل کاحل نہیں رہا ۔پاکستانی سفیر اعزاز چو دھری نے اس بات کا اظہار یونیورسٹی آف شکاگو میں پاک۔امریکہ تعلقات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی آف شکاگو کیانٹرنیشنل ہاوس اور کمیٹی آف ساودرن ایشین سٹڈیز نے کیا تھا۔ا عزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بداعتمادی کے خاتمہ کیلئے باہمی رابطوں کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

، دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ اہداف کو حاصل کیا ہے۔

اعزاز چودھری

مزید :

علاقائی -