انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، مسئلہ کشمیرپر آواز اٹھاتے رہیں گے، راجہ سکندر

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، مسئلہ کشمیرپر آواز اٹھاتے رہیں گے، راجہ سکندر

  

لندن(نمائندہ خصوصی) کشمیری رہنما راجہ سکندر اور کونسلر شاہدہ اکبر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میئر سلاو عشرت شاہ، کونسلر سرفراز، احمد گل نواز کیانی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ میئر سلاو عشرت شاہ نے دونوں رہنماؤں کو اعزازی شیلڈ پیش کی عشرت شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کے لئے کشمیریوں نے برطانیہ میں موثر آواز اٹھائی انسانی حقوق کی خلاف پر آواز اٹھانا جرأت مندانہ عمل ہے۔ کشمیری رہنما راجہ سکندر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیروں کو جنجھوڑتے ہیں اور کشمیر سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ کونسلر شاہدہ اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو متحد کرنے کے لئے عملی طور پر سرگرم ہوں اور کمیونٹی میں روابط بڑھانے کے لئے کردار ادا کرتی رہوں گی میئر سلاو کی جانب سے ایوارڈ دیئے جانے پر حوصلہ افزائی ہوئی۔

راجہ سکندر

مزید :

علاقائی -