سندھ کے صحافیوں اورتجزیہ نگاروں کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈآفس کادورہ

سندھ کے صحافیوں اورتجزیہ نگاروں کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈآفس کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)سندھ کے سینئر صحافیوں اورتجزیہ نگاروں کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قربان لائن ہیڈآفس کادورہ کیا۔14رکنی وفد میں مجاہد بریلوی ، نذیز لغاری، مبشر زیدی ،جبار خٹک ، امین یوسف ،وحید جمال، مقصود یوسفی ،احمد حسان،سعید خاور، شبیر چوہدری ،اخترہاشمی ،عبدالرزاق ابڑواورادریس بختیارشامل تھے۔وفد کو چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر خان نے اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور ویڈیو کنٹرول سنٹرکا دورہ بھی کروایا گیا۔وفد کے شرکاء نے دورے کے دوران کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔وفد کے شرکاء نے منصوبے میں عالمی معیار کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہااور بڑی تعداد میں نوجوان ورک فورس کو کام کرتے دیکھ کر مسرت کا اظہار بھی کیا۔
بعد ازاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
صحافی/دورہ

مزید :

علاقائی -