کشمیر پاک بھارت ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، علی احمد کرد

کشمیر پاک بھارت ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، علی احمد کرد

  

لاہور ( پ ر ) ترکی ہیومینیٹرین ایڈ میں مسلم دنیا میں دوسرے جبکہ جی ڈی پی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ، اس وقت ترکی میں پچاس لاکھ شامی مہمان ہیں،یورپی سمندر مسلمانوں کا قبرستان بن چکا ہے۔ موجودہ صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے مسلمان ممالک کو آپس میں اتحاد کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری آف این جی اوز آف اسلامک ورلڈ علی احمد کرد نے یونیفائیڈ میڈیا کلب اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئر مین پلڈاٹ احمد بلال محبوب، چیئر مین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن مشتاق مانگٹ، صدر یونیفائیڈ میڈیا کلب محمد حسان، ہارون اکرم گل، سجاد میر، حفیظ اللہ نیازی، صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری، ڈائریکٹر نیوز نیو ٹی وی محمد عثمان ، ارسلان بھٹی، سلیم شیخ، شہزادہ عرفان ، فہد مسعودسمیت میڈیا سے متعلق افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محمد حسان نے ترک مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکی عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز بن چکا ہے۔ قبل ازیں علی احمد کرد نے کہاکہ افریقہ اسلامی دنیا کا مستقبل ہے، ہمیں افریقہ کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیف 350 اسلامی تنظیموں کا اتحاد ہے اور دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے اس تنظیم کا مقصد امت مسلمہ کو ایک پلٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -