میاں صاحب نادیدہ قوتوں کو بے نقاب کریں،مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا ہے ،میاں صاحب کو ہمت کرکے نادیدہ قوتوں کا نام لے لینا چاہیے جوان کو الیکشن میں ناکام کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا گالیاں دینا مسلم لیگ(ن)کا وطیرہ بن چکا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا خواتین کے حوالے سے بیان شرمناک ہے۔ ان کو اس پرپوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
مولا بخش چانڈیو