عطائیوں کے خلاف کارروائیاں رکوانے کی درخواست مسترد

عطائیوں کے خلاف کارروائیاں رکوانے کی درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں رکوانے کے لئے دائردرخواست کو ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دیا اور قرار دیا کہ سپریم کورٹ سے بالا ترحکم نہیں دیا جا سکتا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے طاہر مقصود سمیت دیگر 19عطائیوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزاروں نے اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا تھا،درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں اور لائسنس لے کر پریکٹس کر رہے ہیں ،درخواست گزاروں کے وکیل کے مطابق متعلقہ حکام غیر قانونی چھاپے مار ہے ہیں اور کلینک سیل کئے جا رہے ہیں۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،اس لئے یہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں جس پر عدالت نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

درخواست مسترد

مزید :

علاقائی -