پیراگون سوسائٹی کو غیر رجسٹرقرار دینے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب

پیراگون سوسائٹی کو غیر رجسٹرقرار دینے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیر رجسٹرڈ قرار دینے کے خلاف دائردرخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب کر لیا ہے اور ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھجوائے گئے شوکاز نوٹس بھی معطل کر دیئے ہیں۔جسٹس شمس محمود مرزا نے پیراگون سوسائٹی کے ایم ڈی خواجہ عالم کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایل ڈی اے کی جانب سے پیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو رجسٹرڈ نہ ہونے کی بنا پر بھجوائے گئے نوٹسزکو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست میں ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ 2015 ء میں پیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو ایل ڈی اے اور عزیز بھٹی ٹاؤن نے رجسٹرڈ کیا، سوسائٹی میں 2500 سے زائد گھر آباد ہیں ،وکیل نے بتایا کہ سوسائٹی میں لیسکو نے ایک ارب 10کروڑ کی ادائیگی کے بعد گرڈ اسٹیشن نصب کیا۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اس وقت سوسائٹی کی قانونی حیثیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا لیکن اب کہ ایل ڈی کی جانب سے شوکاز نوٹس کے ذریعے سوسائٹی کو غیر رجسٹرڈ ڈیکلیئر کر دیا گیاہے، وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دینا ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں ،وکیل نے استدعا کی کہ ایل ڈی اے کے نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے ،اس کیس کی مزید سماعت 15 مئی کو ہوگی۔

پیرا گون

مزید :

علاقائی -