این اے 120 میں غیر مصدقہ ووٹ،تنسیخ کی خاطر وکلا حتمی بحث کے لئے طلب

این اے 120 میں غیر مصدقہ ووٹ،تنسیخ کی خاطر وکلا حتمی بحث کے لئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے انتخابی حلقے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں غیر مصدقہ ووٹوں کی تنسیخ کے لئے درخواست پر فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے ۔جسٹس امین الدین خان نے پاکستان تحریک انصاف کی راہنما اور بیگم کلثوم نواز کے مدمقابل امید وار یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی جس حلقہ این اے 120 میں 28 ہزار غیر مصدقہ ووٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے، درخواست گزار راہنما نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 28ہزار غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئے، الیکشن کمیشن نے بھی ان ووٹوں کوغیر مصدقہ تسلیم کیا لیکن انہیں منسوخ کئے بغیر انتخابات کرائے۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ اگر غیر مصدقہ ووٹ منسوخ ہوجاتے تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے لیکن الیکشن کمیشن نے ووٹوں منسوخ نہیں کئے ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ حلقہ این اے 120 میں غیر مصدقہ ووٹوں کو خارج کیا جائے، درخواست پر مزید کارروائی 3 مئی کو ہوگی۔

جعلی ووٹ

مزید :

علاقائی -