احتجاج اور ریلیاں نکالنے پر پابندی کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس

احتجاج اور ریلیاں نکالنے پر پابندی کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ سمیت شہر میں احتجاج اور ریلیاں نکالنے پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں احتجاج اور ریلیاں نکالنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق احتجاج اور ریلیاں نکالنے سے کاروبار ٹھپ ہو جاتا ہے اور افراتفری پھیلتی ہے، درخواست گزار نے نشاندہی کی احتجاج اور ریلیاں نکالنے سے جہاں کاروبار زندگی متاثر ہوتا ہے وہیں ٹریفک بھی تعطل کا شکار ہو جاتی ہے جس کی وجہ شہریوں کی آمد و رفت میں خلل پڑتا ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی احتجاج اور ریلیاں نکالنے پر پابندی لگائی جائے۔

پنجاب حکومت،نوٹس

مزید :

علاقائی -