لاہور،فیصل آباد، شیخوپورہ، سرگودھا، اوکاڑہ اور چکوال میں حج تربیتی پروگرام آج ہو گا

لاہور،فیصل آباد، شیخوپورہ، سرگودھا، اوکاڑہ اور چکوال میں حج تربیتی پروگرام ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)لاہور حاجی کیمپ کے دوسرے مرحلے کے سرکاری حج سکیم 2018ء کے حج تربیتی پروگرام آج 3مئی بروز جمعرات لاہور،فیصل آباد،شیخوپورہ،سرگودھا،اوکاڑہ چکوال میں جبکہ 4مئی بروز جمعتہ المبارک کو لاہور، اوکاڑہ میں ہوں گے ،آج ہونے والے ٹریننگ پروگرام لاہور میں خاص کنسپٹ سٹیشن مارکی 89میکلوڈ روڈ نزد زمیندار ہوٹل لاہور میں ،دوسرا فیصل آباد ایڈیٹوریم ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد ،شیخوپورہ میں لی گرینڈ مارکی6 کلو میٹر لاہور روڈ نزد ٹوٹل پٹرول پمپ ہاؤسنگ کالونی شیخوپورہ،سرگودھا میں سلور پام مارکی میرج ہال لاہور روڈ نزد ہنڈا شو روم سرگودھا میں ہو گا،سرکاری عازمین پروگرام میں لازمی شرکت کریں۔اسلام آباد حاجی کیمپ حاجی کیمپ کے زیر اہتمام سرکاری سکیم کے عازمین کے دوسرے مرحلے کا حج تربیتی پروگرام آج ضلع چکوال میں ہو گا،کل بھکر اور میانوالی میں ہو گا،تمام عازمین پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

تربیتی پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -