بلا وجہ تاخیر کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کا آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

بلا وجہ تاخیر کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کا آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بلا وجہ کی تاخیر کی وجہ سے پرائیویٹ حج سکیم کا آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،وزارت مذہبی امور سالہا سال سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے والے کوٹہ ہولڈر کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے، سٹیٹ بنک سے کلیر وزارت کی اجازت سے ایڈریس تبدیل کرنے والوں پر اعتراض بلا جواز ہیں،RSMکی رپورٹ پر اٹھنے والے سوالات کے جواب وزارت کو دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار چےئرمین ہوپ لیگل الحاج جاوید اختر نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا چارٹرڈ فرم RSMکی نمبرنگ پر وصول ہونے والے اعتراضات پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو رہی ہے کوٹہ ہولڈر جن کا ہر کاغذ ہر سال آن لائن چیک ہوتا ہے ان پر بلا وجہ کے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں ،جاوید اختر نے کہا کہ 2014ء سے ہمارا پیڈ آف کیپٹل5 7.ملین ہے ،ہمارا ہر ریکارڈ سعودی حکومت کے پاس بھی ہے تنگ کرنے کے لیے اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں،پرائیویٹ حج سکیم میں تاخیر کی ذمہ دار وزارت مذہبی امور ہو گی ،روز بروز خدشات بڑھ رہے ہیں فوریRL لیٹر دئیے جائیں تا کہ ہم حج 2018ء کی تیاری کر سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -