ایک عبوری گورننگ باڈی ہو جو انتقال اقتدار کیلئے غیر جانبدار ماحول قائم کرے: سابق ڈی جی آئی ایس آئی

ایک عبوری گورننگ باڈی ہو جو انتقال اقتدار کیلئے غیر جانبدار ماحول قائم کرے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ حکومت کو انتہا پسندی کے خاتمے اور لوگوں کو قریب لانے کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانا ہوگی۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بطور قوم متحد ہونا زیادہ اہم ہے، ہمیں کھلی بحث کرنا ہوگی، ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا، لسانیت اور فرقہ واریت پر مبنی نفرت ختم کرنا ہوگی۔ظہیرالاسلام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو انتہا پسندی کے خاتمے اور لوگوں کو قریب لانے کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانا ہوگی، مکمل انتظامی اختیارات کیساتھ ایک عبوری گورننگ باڈی ہونی چاہیے جو انتقال اقتدار کیلئے ایک غیر جانبدار ماحول قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس سب کیلئے آئینی حکم ہونا چاہیے، سرکاری ادارے کا تسلسل اور کوالیفائیڈ سٹاف ہونا چاہیے، احتساب اور قومی مصالحت کیلئے عزم ہونا چاہیے۔ظہیر الاسلام نے کہا کہ انتقال اقتدار کے دوران انصاف کا ایک جامع منصوبہ ضروری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -