نوجوان نسل کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا،احسن اقبال

نوجوان نسل کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا،احسن اقبال

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان نسل عالمی سطح پر ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرسکتی ہے‘ مثبت سوچ کو اپناتے ہوئے ہمیں ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے‘ پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا‘ مثبت سوچ سے کامیابی مقدر بنتی ہے اور منفی سوچ والے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ بدھ کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انسانی وسائل کے شعبے میں بہتری آئی ہے کسی بھی شعبے میں نوجوان زیادہ محنت اور جذبے سے کام کرتے ہیں۔ پر اعتماد نوجوان نسل زیادہ موثر کردار ادا کرتی ہے۔ مثبت سوچ سے کامیابی مقدر بنتی ہے اور منفی سوچ والے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ نوجوان نسل عالمی سطح پر ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرسکتی ہے۔ نوجوان نسل کو احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ مثبت سوچ کو اپناتے ہوئے ہمیں ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔ پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہوگا چیلنجز سے گھبرانا نہیں بلکہ انہیں مواقعوں میں تبدیل کرنا ہے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا د وسری نیشنل رپورٹ کی افتتاحی تقریب میں شامل ہو کر بہت اچھا لگ رہا ہے میرا یقین ہے کہ نوجوان کی کوئی عمر نہیں ہوتییہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اب جنسی امتیاز کا فرق ختم ہوتا جا رہا ہے ہمیں ہر خوشی منانے کا اختیار ہے ہمیں صرف ستیاناس اور بیڑہ غرق پر یقین نہیں رکھناروشن سوچ اور خیال سے ہی امید پیدا ہوتی ہے جو بڑا سوچتے ہیں وہ ایک اچھے مستقبل کا خواب دیکھتے ہیں جو برا سوچتا ہے وہ خود کو خراب کرتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -