پرویز مشرف کو کیا چیف جسٹس طلب کرنیوالے ہیں؟ کیپٹن (ر) صفدر

پرویز مشرف کو کیا چیف جسٹس طلب کرنیوالے ہیں؟ کیپٹن (ر) صفدر

  

اسلام آباد (آن لائن)کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے معلوم ہوا ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ جنرل (ر) پرویز مشرف کو ازخود نوٹس لے کر عدالت میں پیش کروانے والے ہیں اگر جنرل مشرف عدالت نہیں آسکتے تو عدالت ان کے شریک جرم ساتھیوں کو ہی بلا لیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے استفسار کیا کہ سُنا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر جنرل (ر)پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کروانے والے ہیں کیا آپ کے پاس ایسی کوئی اطلاع ہے جس پر میڈیا نمائندوں نے سوال کیا کہ سرکاری ادارے جنرل (ر) پرویز مشرف کو پاکستان لانے میں کیوں ناکام ہیں تو کیپٹن (ر) صفدر نے سوال کا جواب دینے کے بجائے کہا کہ اگر سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف عدالت نہیں آسکتے تو جرم میں شریک ان کے ساتھیوں کو ہی طلب کر لے ۔

مزید :

صفحہ آخر -