لاہور، دو ماہ کے دولہا سمیت 2افراد کی خودکشی، دلہن کی حالت نازک

لاہور، دو ماہ کے دولہا سمیت 2افراد کی خودکشی، دلہن کی حالت نازک

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں دو ماہ کے دولہا سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی جبکہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے باغبانپورہ کے علاقہ نوواں والہ چوک میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر مزمل بلال کی دو ماہ قبل ماریہ نا می لڑکی سے شادی ہوئی۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ رات دونوں کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہوا جس پر مزمل بلا ل نے طیش میں آ کر پنکھے سے جھول کر زندگی ختم کر لی۔ خاوند کو پنکھے سے جھولتا دیکھ کر 20 سالہ ماریہ نے بھی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ ماریہ کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ مزمل بلال کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ، مزمل بلال کے بارے بتایا گیا ہے وہ ڈیرہ غازی خان کا رہائشی تھا اور لاہورمیں بوتیک کا کام کرتا تھا جہاں اس نے دو ماہ قبل ماریہ نامی لڑکی سے مبینہ طور پر شادی کر لی۔ ہسپتال میں ماریہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسی طرح کاہنہ علاقہ سنٹرل پارک میں 25 سالہ نوجوان سا جد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی ہے ۔ ساجد کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ کوٹ رادھا کشن کا رہائشی اور پراپرٹی کا کام کرتا تھا اور اس کا چند لوگوں کیساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کر لی۔ پولیس نے سا جد کی نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔

خود کشی

مزید :

صفحہ آخر -