ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل

ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (صباح نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل کو بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کانسٹیبل کو بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ، راولپنڈی پولیس کی اہلکارعطیہ بتول کو بم ڈسپوزل اسکواڈ راولپنڈی کے انچارج اورماسٹر ٹرینر ہیڈ کانسٹیبل وقار حسین تربیت دے رہے ہیں، یہ تربیت چار ہفتوں پرمشتمل ہوگی۔راولپنڈی پولیس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ 2009ء میں تشکیل دیا گیا تھا۔ امریکی انسداد دہشتگردی کے ادارے کے تعاون سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین نے پہلے مرحلے میں وقارحسین سمیت چار اہلکاروں کوتربیت دی تھی، بعد ازاں اسکواڈ میں مزید دو اہلکاروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -