صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعوراجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام

صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعوراجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے، مثبت اور بامقصدصحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی اساس ہوتی ہے۔ صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعوراجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہے۔آزاد صحافت کا جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں اہم کرادار ہے اورایک بنیادی انسانی حق ہونے کے ساتھ تمام آزادیوں کی کسوٹی بھی ہے۔ ذمہ دارانہ صحافت ملک کو کرپشن، لاقانونیت اور دہشت گردی سے چھٹکارا دلانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آزادی صحافت پر قفل لگانے کا مطلب انسانی ذہن کی آزاد سوچ کے کھلے دریچوں کو بند کرنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کومنانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت، افادیت اور صحافتی ذمہ داریوں کو اجاگر کرناہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کی موجودہ آزادی کسی کی دی ہوئی نہیں بلکہ صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔
صحافت

مزید :

صفحہ آخر -