’’مزدوروں کا عالمی دن‘‘ 

’’مزدوروں کا عالمی دن‘‘ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جی ایم پی ٹی وی لاہور مرکز عبد الحمید قاضی کا ورکز کے ساتھ اظہار یکجہتی 
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ٹیلیویژن کی سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی وی لاہور کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی نے یونین آفس آکرپی ٹی وی کے مزدوروں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا اور ان کے جائز مطالبات کے حل میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔جہانگیر خان اور دیگر عہدیداران نے پی ٹی وی لاہور کو مالی بحران سے نکالنے اورایم ڈی پی ٹی وی احمد نواز سکھیرا کے ویژن کی تکمیل کیلئے کرپشن مافیا کے خلاف جہاد پر جی ایم لاہور کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا ۔ مرکزی صدر نے لیبر ڈے کی مناسبت سے ایم ڈی پی ٹی وی احمد نواز سکھیرا سے مطالبہ کیا کے 2012 میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے اور 2008 میں مستقل ہونے والے پی ٹی وی ملازمین کو پنشن کا حق دیا جائے ۔ اجلاس کے بعد مرکزی صدر جہانگیر خان کی قیادت میں پی ٹی وی ملازمین نے دنیا بھر کے مزدور وں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے لاہور سینٹر سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ ، مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن ملک شبیر احمد کی زیر قیادت مختلف لیبر یونینز کے ملازمین کی پریس کلب سے لیبر ہال تک ریلی میں شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں تقریریں کیں اور نعرے لگائے ۔فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ملک شبیر احمدنے وزیرِ اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بڑے سرمایہ داروں، تاجروں اور جاگیر داروں سے ٹیکس کی وصولی میں شفافیت لائی جائے اور مزدور کی کم از کم تنخواہ 30ہزار مقرر کی جائے ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -