پی پی وفاق کی جمہوریت پسند پارٹی، ایک خاندان کی طرح دکھ سکھ سانجے ہیں: آصف زرداری

پی پی وفاق کی جمہوریت پسند پارٹی، ایک خاندان کی طرح دکھ سکھ سانجے ہیں: آصف ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق صدر مملکت اورسربراہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری سے منڈی بہاؤالدین اور سر گو د ھا کی ممتاز شخصیات نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پیپلز پا ر ٹی میں شمو لیت اختیار کرنیوالوں کا تعلق مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی سے تھا، ان میں محمد نواز تارڑ سابق امیدوار قومی اسمبلی، محمد یعقوب تا ر ڑ چیئرمین یونین کونسل ساہی اور وائس چیئرمین محمد اشرف ساہی، محمد اسلم گوندل ، سابق سینیٹر محمد اسلم ، محمد انور تارڑ، محمد عثمان گوندل، محمد سعود گو ند ل ، عادل عبا س رانا، سید احسان اللہ، تصور حسین تارڑ اور عبدالقیوم ہیں جبکہ سرگودھا سے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی آے کے رہنما بر یگیڈ یئر اظہار الحسن ، تحصیل صدر بھیرہ ارسلان حسن اور سابق ایم پی اے میجر احسان شامل ہیں۔ اس موقع پر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کر نیو ا لو ں کو خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی جمہوریت پسند پارٹی ہے، یہ ایک خاندان کی طرح ہے جس کی خو شیاں اور دکھ سانجھے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ملک کو متفقہ دستور دیا، دستور میں مختلف غاصبوں نے ترامیم کرکے پارلیمان کے اختیارات ہتھیائے اور پھر پیپلز پارٹی نے آئین کو آمرانہ ترامیم سے پاک کیا، غریب عوام کی خدمت کرنا پیپلزپارٹی کا منشور ہے، پیپلزپارٹی بینظیر انکم سپورٹ پرو گر ا م کے ذریعے غریب خواتین کی خدمت کرتی ہے،کیونکہ غریب کی قسمت میں یہ نہیں لکھا کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں، مزدور کا بچہ بھی مزدوری کرتا رہے اور ان کی آنیوالی نسلیں بھی معاشی بدحالی کی بھینٹ چڑھتی رہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی صرف نعرے لگاتی ہے نہ دعو ے کرتی بلکہ جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو مزدوروں اور کسانوں کے بچوں کو مساوی روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے با نی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کا دل غریب عوام کیلئے دھڑکتا تھا، ہم ان کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ ہم معاشرے کو ہر طر ح کے استحصال سے پاک کر سکیں۔انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طاقت اور ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بعدازاں سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے آج کا دن ہمیں یہ مناسب موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو صحافیوں کیخلاف تشدد کے تدارک اور آزادی اظہار جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے کا تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کریں ۔ اطلاعات تک رسائی کا حق استعمال کرنے کیلئے آزادی اظہار کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ صحافی کو اس کی جان ہر کسی قسم کا دباؤ اور خطرات لاحق نہ ہوں۔عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے انکا کہنا تھا ہم سب اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافی محفوظ رہیں اور صحافیوں کیخلاف جرم کا ارتکاب کرنیوالوں کو قانون کے دائرے میں لائیں۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ صحافیوں کو جسمانی کیساتھ ساتھ معاشی تحفظ بھی حاصل ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسا طر یقہ کار اپنایا جائے جس سے صحافیوں کے معاشی حقوق کا تحفظ ہو سکے کیونکہ معاشی طور پر صحافیوں کا گلا گھونٹنا جسمانی تشدد کے خطرے سے کم نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -