استحکام جمہوریت کیلئے صحافیوں، ادیبوں کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا: بلاول بھٹو زرداری

استحکام جمہوریت کیلئے صحافیوں، ادیبوں کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا: ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے اد یبو ں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔پیپلزپارٹی قلمکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے اور معاشرے میں ان کوجائز مقا م دلانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر عمیر علی انجم سے ملا قات میں کیا ۔ اس موقع پر عمیر علی انجم نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو صحافیوں اور قلمکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے مسا ئل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی ہمیشہ سے صحافیوں ،ادیبوں اور قلمکاروں کی خدمات کی معترف رہی ہے ،کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں یہ بات انتہائی اہمیت رکھتی ہے کہ اہل قلم کو ان کا جائز مقام مل رہا ہے یا نہیں ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی ہمیشہ قلمکاروں کی خدمات کا اعتراف کرتی رہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اہم اقدامات کیے ۔پیپلزپارٹی کی مو جو دہ قیادت بھی صحافیوں اور قلمکارں کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور اس حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں اور جن مسائل کی نشاندہی ہو ئی ہے اس کیلئے بھی کام کیا جائے گا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ ،صوبائی وزیر منصوبہ بندی و تر قیا ت سعید غنی اور دیگر بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -