صحت، تعلیم کے شعبوں میں تربیت یو ایس ایڈ اور کوتھم میں ایم او یو

صحت، تعلیم کے شعبوں میں تربیت یو ایس ایڈ اور کوتھم میں ایم او یو

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) یو ایس ایڈ پنجاب یوتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ(پی وائی ڈبلیو ڈی) پراجیکٹ اور کالج آف ٹورم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ(کوتھم) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت نوجوانوں کو جنوبی پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی اس موقع پر یو ایس ایڈ پاکستان مشن کے ڈائریکٹر لیری بسن اور صوبائی ڈائریکٹر یو ایس ایڈ پنجاب لی سوانسن موجود تھے۔ اس ایم او یو پر ایک گول میز کانفرنس کے دوران دستخط ہوئے۔ پراجیکٹ کے تحت ہاسپیلیٹی، تعلیم، ہیلتھ کیئر کے شعبوں میں مہارت پر مبنی تربیت فراہم کی جائیگی اس موقع پر لیری بسن نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور آئندہ ان میں سے ہی قیادت ابھرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -