مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

  

سرگودھا ، خوشاب ،چمن ( صباح نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیا لاہور اورگردونواح میں گرج چمک اور ہلکی ہواں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوارہوگیا ہے، پنڈی بھٹیاں اورگردونواح میں تیزآندھی کے ساتھ بارش سے موسم حسین ہوگیا ہے۔گوجرہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے حافظ آباد میں ہلکی بارش موسم خوشگوار ہو گیا ہے، سرگودھا اور گردونواح میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے، اوکاڑہ اور گردو نواح میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش شے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ خوشاب میں آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔رینالہ خورد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جھنگ اور گردونواح میں گردآلود ہواؤں کے بعد بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے،کلرکہار میں ہلکی بارش،موسم جاری خوشگوارہوگیا جبکہ دریاخان میں آندھی کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر چمن اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، بالائی خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ، مردان، کوہاٹ ڈویژن،،فاٹا،، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -