علی جہانگیر صدیقی تقرری کیس وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت فریقین سے جواب طلب

علی جہانگیر صدیقی تقرری کیس وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت فریقین سے جواب ...

  

اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کوامریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلبی کرتے ہوئے مزید سماعت سولہ مئی تک کیلئے ملتوی کردی ۔ عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے گزشتہ روز سماعت کی جب سماعت شروع ہوئی تو وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان پیش ہوئے اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ امریک میں سفیر کی تعیناتی کا معاملہ جوں کا توں ہے یہ حساس معاملہ ہے اس کیس کی سماعت کو اوپن کورٹ میں نہیں کریں اگر پیش رفت نہ ہوئی تو عدالت کو آگاہ کیاجائے گا جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا تعیناتی کیلئے سمری کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ؟ یہ قومی مفادات کا معاملہ ہے اس شرمندگی سے کیسے بچا جاسکتا ہے جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ سمری کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا اس پر وزیراعظم کو نوٹس جاری نہیں کیاجاسکتا جس پر عدالت نے حکم دیا کہ دس دن کا وقف دیتے ہیں وفاق اور عدالتی کی جانب سے مقرر کردہ عدالتی معاونین تحریری جواب جمع کروائے اس کیس میں وزیراعظم کو نہیں بلک ان کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا گیا ہے عدالت نے جہانگیر صدیقی کی تعیناتی سے متعلق تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -