لندن ،کوئینز بری ریلوے سٹیشن کے باہر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک،ایک زخمی

لندن ،کوئینز بری ریلوے سٹیشن کے باہر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک،ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(این این آئی)لندن کے کوئینز بری ریلوے سٹیشن کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیاجبکہ حملہ آورفرارہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے شمال مغربی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع پر جب مقامی پولیس وہاں پہنچی تو ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک شخص کی لاش ملی ،جبکہ ایک اور شخص زخمی حالت میں وہاں موجود تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -