بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر مشتبہ شخص کی ہوائی فائرنگ ،پستول کنپٹی پر تان لی

بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر مشتبہ شخص کی ہوائی فائرنگ ،پستول کنپٹی پر تان لی

  

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان ہائیکورٹ کے سامنے مشتبہ شخص کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی کنپٹی پر پستول تان لی،عدالت سمیت لوگوں کو گالیاں بکتارہا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے حالی روڈ پر گزشتہ روزبلوچستان ہائیکورٹ کے سامنے حاجی گل محمد نامی شخص نے اچانک ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی کنپٹی پستول تان کر گالیاں بکتا رہا جس پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ۔پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے بجلی روڈ تھانہ منتقل کردیا ،ذرائع کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ کچلاک میں مقدمہ درج ہے جس پر وہ احتجاج کرنا چاہتا تھا ۔

مزید :

صفحہ آخر -