عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزموں پر فرد جرم عائد، بانی متحدہ کے دائمی وارنٹ جاری

عمران فاروق قتل کیس، گرفتار ملزموں پر فرد جرم عائد، بانی متحدہ کے دائمی ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان خالد شمیم، معظم خان اور محسن علی سید پر فرد جرم عائد کردی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی متحدہ کو 30 روز میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے عدالت میں چالان پیش کیا۔چالان کے متن کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں 16 ستمبر 2010 کو قتل کیا گیا اور اس قتل کی سازش برطانیہ اور پاکستان میں مشترکہ طور پر تیار ہوئی۔سماعت کے بعد عدالت نے تینوں گرفتار ملزمان پر فردم جرم عائد کردی۔عدالت نے بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے اور ان کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے اور پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔بعدازاں عدالت نے سماعت 8 مئی تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے 2 گواہوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب اور ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کے عبدالمنان کو آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری کردیئے۔

عمران فاروق قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -