مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرائی،نوز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے وقت لندن فلیٹس کے مالک تھے :گواہ نیب

مریم نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرائی،نوز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے وقت لندن ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے گواہ تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے بتایا کہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے لندن فلیٹس کے مالک تھے ، انہوں نے نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کے نام پر فلیٹس خریدے، مریم نوازنے جن ٹرسٹ ڈیڈز کو اصل کہہ کرجے آئی ٹی میں جمع کرایا وہ جعلی ثابت ہوئیں، مریم، حسن اور حسین نوازبے نامی دار ہوتے ہوئے جرم کے ارتکاب میں نوازشریف کے مدد گاررہے،، ملزمان کرپشن میں معاونت کرنے پرنیب قوانین کے تحت سزا کے حقدار ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔موسم کی خرابی کے باعث مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھی اسلام آباد نہ پہنچ پائے جس کے باعث امجدپرویزکے ایسوسی ایٹ نسیم ثقلین نے مریم نواز کی طرف سے پاور آف اٹارنی جمع کرادیا جب کہ امجد پرویز کی عدم موجودگی میں میاں نسیم ثقلین مریم نواز کی طرف سے پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر نیب کے گواہ تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے عدالت کو بتایاکہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے نواز شریف پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے لندن فلیٹس کے مالک تھے، انہوں نے نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کینام پر فلیٹس خریدے۔تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزمان لندن جائیداد کی خریداری کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے، لندن فلیٹس1993ء سے نواز شریف اور دیگر نامزد ملزمان کے زیر استعمال ہیں۔

نیب ریفرنسز

مزید :

کراچی صفحہ اول -