سانحہ گیاری کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کاانعقاد

سانحہ گیاری کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کاانعقاد

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) گیاری سیاچن کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی جس میں کورکمانڈرراولپنڈی نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق گیاری سیاچن کے شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں کورکمانڈرراولپنڈی ، وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور شہداکے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کورکمانڈرراولپنڈی نے شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے، بعد ازاں انہوں نے شہدااورانکے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -