شا نگلہ بھر میں تیز طوفان،گرج چمک کے ساتھ بارش شروع

شا نگلہ بھر میں تیز طوفان،گرج چمک کے ساتھ بارش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ بھر میں تیز طوفان،گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر ژالہ باری ہوئی ،وادی میں موسم خوشگوار ہو گیا ،آسمانی بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع ،موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا۔جمعہ کی شب تک بارش جبکہ جمعہ کو موسم صاف اور ہفتہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا جو جمعرات تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات-تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے مختلف علاقوں میں منگل کی شام سے شروع ہونے والی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ بدھ کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ادھربالائی پہاڑی سلسلوں پر موسلادھار بارش کے بعد ژالہ باری ہوئی جس سے بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہوااور وادی میں تیزیخ بستہ ہوائیں چلیں۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلہ کو جمعہ کے روز صاف ہونے کے بعد مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،بارشوں گرج چمک آسمانی بجلی گرنے سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع رہی ،موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا اور موبائل سگنل بھی کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد شروع ہوئی تاہم سگنل مسئلہ برقراررہا۔۔۔