سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر روک

سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر روک

  

اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر روکتے ہوئے درخت کاٹنے پر پابندی لگادی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے معاملے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جو رپورٹ طلب کی تھیں کیا وہ آگئی ہیں؟جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صرف کابینہ ڈویڑن سے رپورٹ آئی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی رپورٹ کیوں نہیں آئیں؟ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ رپورٹ تیار ہے جس پر چیئرمین کے دستخط درکار ہیں لیکن وہ ملک سے باہر ہیں، 2 سے 3 روز میں واپس آجائیں گے۔اس موقع پر عدالت نے عدالت نے چیئرمین پی سی بی اور چیئرمین سی ڈی اے کو جمعے کو طلب کرتے ہوئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر روک دی اور علاقے میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کردی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -