معاشرتی اصلاح میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے:کفایت یار بخاری ایڈوکیٹ

معاشرتی اصلاح میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے:کفایت یار بخاری ایڈوکیٹ

  

تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) معاشر تی اصلا ح میں صحافیوں کا کردار انتہائی اہم ہے صحافت ریا ست کی چو تھاستون ہے عسکریت پسندی کے دورن لویر دیر کے صحافیوں نے مثبت رول ادا کرکے سنسنی خیزی کے بجائے تعمیری اور ملک وقوم کی مفاد میں رپورٹنگ کی قیام آمن میں مقا می صحافیوں کا اہم کر دار رہا ہے صحافی برادری معاشرتی مسا ئل اجا گر کرنے میں اپنا کر دار ادا کریں ان خیا لات کا اظہارڈسٹرکٹ بار تیمر گرہ کے صدر سید کفایت یار بخاری ایڈوکیٹ ، تیمرگرہ بار کے سابق صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ ، اے این پی کے رہنما سید نقیب احمد جان ، سنئیر وکیل فضل مالک ایڈوکیٹ ، سب انجنئیرز ایسوسی ایشن کے صو بائی صدر ملک بشیر آحمد خان شاہ فیصل ایڈوکیٹ ، قا ضی محمد حلیم ،تیمرگرہ پریس کلب کے صدر اسماعیل انجم اور سنےئر صحافی عبداللہ مدنی نے سیاسی و سماجی شخصیت نواب زادہ اظہر سلطان خان المعروف ٹیپو خان کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صحافیوں کی اعزاز میں دی جانی والی پر تکلف ظہرانے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وکلاء اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے مقررین نے کہا کہ لویر دیرمیں پاک فوج کی قر با نیوں کی بدولت مثالی آمن قایم ہے اور عوام پر امن فضا میں سانس لیں رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لئے لویر دیر کے تمام سیا سی جماعتیں، وکلاء اور صحا فی ایک پیج پر ہیں،اس موقع پر نواب زادہ اظہر سلطان خان المعروف ٹیپو خان سیاحتی دورے کے لے پریس کلب کے صدر اسماعیل انجم کو ایک لاکھ روپے کا چیک حوالہ کیا صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دینے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صد ر اسماعیل انجم نے نواب زادہ اظہر سلطان المعروف ٹیپو خان کا شکریہ؂ ادا کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -