تیمرگرہ میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ

تیمرگرہ میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ( بیورورپورٹ ) دیرلوئیر میں عطائی ڈاکٹروں اور غیرقانونی کلینکس کے خلا ف عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ قایم کرنے کا فیصلہ ،اس حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر دیرلویر ڈاکٹر شوکت علی بلامبٹ آفس میں منعقد ہوا جس میں تمام ذمہ دارن نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کو رٹ کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں نیم حکیموں،عطائی ڈاکٹروں اور غیرقانونی کلینکس اور میڈیسن کے دکانوں کے خلا ف بھرپور مہم شرو ع کی جا رہی ہے جس کی نگرانی کے لئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ قایم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مذکورہ بورڈ مہم کی نہ صر ف نگرانی کر ے گا بلکہ بند کلینکس کے مالکان اور متاثرہ افراد وہاں انتظامی فیصلوں کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں ،دستیاویزات درست ہونے کی صورت میں کلینکس اور میڈیسن سنٹرز دوبارہ کھولنے کی اجازت ہو گی ،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ہفتہ وار بنیادوں پر اجلاس منعقد کر ئیگی جس میں ڈرگ انسپکٹر، انتظا میہ ،محکمہ صحت کے ممبران شامل ہو نگے