شیر گڑھ میں اے اے سی کامیڈیکل سٹورز اور ہسپتالوں پر چھاپے

شیر گڑھ میں اے اے سی کامیڈیکل سٹورز اور ہسپتالوں پر چھاپے

  

شیرگڑھ (نامہ نگار)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اور ایچ آر اے کا شیرگڑھ میں میڈیکل سٹورز ،کلینکس،میڈیکل لیبارٹریوں اور نجی ہسپتالوں پر چھاپے دو کلینکس اور دو میڈیکل سٹورز سیل کردئیے گئے چھاپے کی اطلاع ملتے ہی اکثر میڈیکل سٹورز کے مالکوں نے اپنے میڈیکل سٹورز بند کرکے بھاگ نکلے ایک کباب فروش بھی ہتھے چڑھ گئے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتخت بھائی ارشد خان آفریدی اور ایچ آر اے کے انسپکٹر محمد اسحاق شیرگڑھ میں میڈیکل سٹوروں،میڈیکل لیبارٹریز،عطائی ڈاکٹروں کے نجی ہسپتالوں اور کلینکس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران چھاپہ مار ٹیم نے شیرگڑھ میں مختلف میڈیکل سٹورز ،میڈیکل لیبارٹریوں،ڈاکٹروں کے کلینکس اور نجی ہسپتالوں پر چھاپے لگائے ضابطہ کے خلاف قرار پائے جانے والے ڈاکٹروں کانجی کلینک اور ڈینٹل کلینک،شاہد میڈیکل سٹوراور مدینہ میڈیکل سٹورکو سیل کردئیے گئے جبکہ چھاپے کے دوران ناغے کے روزکباب کی کڑاہی لگانے والے کباب فروش بھی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے ہتھے چڑھ گئے جن کو بھاری جرمانہ کردیاگیا جیسے ہی چھاپے کی اطلاع ملی تو شیرگڑھ بازار میں میڈیکل سٹوروں کے مالکوں، پریکٹیشنرزاور عطائی ڈاکٹروں کی دوڑیں لگ گئی خلاف ضابطہ میڈیکل سٹورز ،کلینکس،میڈیکل لیبارٹریز اور نجی ہسپتال چلانے والوں نے اپنے اپنے کاروبار بند کرکے بازار سے غائب ہوگئے دوسری طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپے کے دوران خبردار کیا کہ ہر میڈیکل سٹور میں اے سی ،ریفریجریٹرکا ہونا اور میڈیکل سٹورز کے دروازے اور کھڑکیوں میں شیشہ لگانا لازمی ہے غیر قانونی طور پر پریکٹس کرنے والے اور میڈیکل سٹور چلانے والوں کے ساتھ حکومتی قوانین اور ضابطہ کے تحت آْہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کہاکہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے عطائی ڈاکٹر اور پریکٹیشنرز اپنا یہ غیر قانونی کاروبار ازخود بند کرکے کوئی دوسرا کاروبار شروع کریں ان کو مزید انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائی گی اسی طرح چھاپہ مارٹیم نے لوند خوڑ ،گلمیرہ،ہاتھیان،جلالہ اور دیگر علاقوں میں بھی میڈیکل سٹوروں وغیرہ کے خلاف آپریشن کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -