کوہاٹ ، پولیس کارروائی میں مسافر کوچ سے منشیات سمگلر میاں بیوی گرفتار

کوہاٹ ، پولیس کارروائی میں مسافر کوچ سے منشیات سمگلر میاں بیوی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (بیورورپورٹ)کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی کے قریب کاروائی میں مسافر کوچ سے منشیات سمگلر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔لاکھوں مالیت کی چرس پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی مسافر کوچ سے برآمد کرلی گئی ہیں۔منشیات سمیت گرفتار دونوں بین الاضلاعی سمگلروں کے خلاف تھانہ لاچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پرامن عامہ کا قیام یقینی بنانے اور اسلحہ ومنشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کے حوالے سے شہر کے گرد سخت ناکہ بندی اور مؤثر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔چیکنگ کے اس تسلسل میں ایک خفیہ اطلاع پر کاورائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی لاچی روخان زیب کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ لاچی طاہر نواز نے اے ایس آئی ولی بت اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس دوران پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی ایک مسافر فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے کوچ میں سوار ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کفایت اللہ اور مسماۃ تانیہ کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس نے لاکھوں مالیت کی چرس سمیت گرفتار دونوں میاں بیوی کو فور ی طور پر تھانہ لاچی منتقل کردیا جہاں انکے خلاف منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ میں زیر حراست منشیات سمگلروں نے چرس قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی سے پشاوراور کوہاٹ انڈس اہائی وے کے راستے ڈیرہ اسماعیل خان سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔