نوشہرہ ،اے این پی کے احسان اللہ وزیر کا جون سالہ بیٹا اغواء ،عوام مشتعل ،سڑک ٹریفک کیلئے بلاک

نوشہرہ ،اے این پی کے احسان اللہ وزیر کا جون سالہ بیٹا اغواء ،عوام مشتعل ،سڑک ...

  

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) شاہ گل آرہٹ کے علاقے سے پولیس کی وردی میں ملبوس تین مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی نوشہرہ تحصیل ممبر احسان اللہ وزیر کے جوان سال 25سالہ بیٹے وقاص وزیر کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام کی طرف لے گئے جس پر عوام نے مشتعل ہو کر نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی اس موقع پر مغوی وقاص کے والد احسان اللہ وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک میرا بیٹا بازیاب نہیں ہوگا تب تک روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند رہے گا احتجاج کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ مغوی لڑکے کا بازیاب کراؤ جس پر تین گھنٹوں سے پولیس نے جگہ جگہ رابطے شروع کر دئیے جہاں معلوم ہوا کہ مغوی وقاص وزیر کو تھانہ گلبہار والے اٹھا کر لے گئے مزید تفتیش جاری ہیں تاہم پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا آخر میں احسان اللہ وزیر نے عوام کو ایک آواز پر اکٹھا ہونے پر عوام کا شکریہ ادا کیا تا ہم آخری اطلاعات تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ وقاص وزیر کو خفیہ طریقے سے کیوں اٹھایا گیا اس موقع پر صحافیوں نے پولیس موقف جاننے کی کوشش کی تو پولیس نے صاف انکار کر دیا کہ ہمیں کچھ معلو م نہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -