کوہاٹ ،کیمسٹس ایسوسی ایشن کا مسلسل چھاپوں کیخلاف ہنگامی اجلاس

کوہاٹ ،کیمسٹس ایسوسی ایشن کا مسلسل چھاپوں کیخلاف ہنگامی اجلاس

  

کوہاٹ(بیورو رپورٹ) کیمسٹ کی دکانوں اورمیڈیکل سٹوروں پر مسلسل چھاپوں کے تناظر میں چیئرمین امیر خان آفریدی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کوھاٹ لاچی اور گمبٹ کے کیمسٹ ایسوسی ایشن کی مجلس شوریٰ نے شرکت کی اجلاس میں ہیلتھ ریگولیٹری بل کے تحت کیمسٹ برادری کو ہراساں کرنے کی اس پالیسی کی شدید مذمت کی اور اسے فوری واپس لینے کامطالبہ کیا گیا مجلس شوریٰ کے اراکین کاکہنا تھا کہ دکانات پر انجکشن لگانے کی پابندی کا کوئی جواز نہیں بلکہ پریکٹیشنز کے خلاف سوتیلی ماں کے سلوک کے مترادف اقدام ہے ہم نے اتفاق کامظاہرہ کرکے ضعی انتظامیہ کے ناجائز اقدامات پر آواز اٹھائی اور کوھاٹ بھرمیں ہڑتال کی کال دی اور پھر لاچی میں ہڑتال کی تو انتظامیہ کے کان کھڑے ہوگئے اور اگر ضرورت پڑی تو ان اقدامات کے خلاف ضلع بھرمیں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی کال دی جاسکتی ہے ان کاکہنا تھا کہ کیمسٹ کے ساتھ ڈرگ انسپکٹر کا واسطہ ہونا چاہئے ایچ آر سی کاکوئی کام نہیں اور نہ پولیس کو اس کو اختیار ہے حالیہ پالیسی کا کیمسٹ برادری کا معاشی قتل ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے جس سے صوبہ کے اس روزگار سے وابستہ چھ سات لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کاخدشہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام کوالیفائیڈ پریکشنر ‘ڈسپنسر ‘ہیلتھ ٹیکنیشن ‘ جنرل پریکٹشنز جن کے پاس گورنمنٹ آف پاکستان کا سرٹیفیکٹ موجود ہو ان کو بے جا تنگ کرنا زیادتی ہے کٹیگری سی پرلائسنس کی بحالی اور اجراء ممکن بنایاجائے اور انہیں اپ گریڈ کرکے گٹیگری بی میں پرمووٹ کرنے کے لئے پرانا طریقہ کار بحال کیاجائے جس کے لئے تین سالہ تجربہ کا ہونا ضروری ہو اور اسی بنیاد پر اسے کٹیگری بی کا براہ راست امتحان دینی کی اجازت دی جائے ان کاکہنا تھاکہ کوھاٹ کی ضلعی انتظامیہ خصوصاڈپٹی کمشنر خالد الیاس بھرپور تعاون کرنے والے ہیں درپیش مسائل ان کے گوش گزار کئے جائیں گے تاہم کسی بھی انتہائی قدم سے پہلے صوبائی قیادت کے فیصلوں کا انتظار کرنا ہوگا جو اعلیٰ قیادت سے گفت وشنید میں مصروف ہے اجلاس میں پیش کردہ تمام قراردادوں کی متفقہ منظوری دی گئی اور ڈرگ ریگولیٹری بل کو مکمل طورپر مسترد کرنے کا اعلان کیا اجلاس میں کیمسٹ ایسوسی ایسن کوھاٹ کے صدر عثمان ‘نائب صدر عبدالواسع اعوان‘ جنرل سیکرٹری مشاہد خان ‘فنانس سیکرٹری حشمت خان ‘پریس سیکرٹری شمروز خان ‘ ایگزیکیٹو ممبران صابر زمان‘ سمیع اللہ خان ‘حاجی انور خان ‘خورشید انور‘ تنویر ‘لعل میر‘ کامران ‘وقار سعود اور دیگر شریک تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -