نوشہرہ،ماہ رفتہ کے دوران پولیس کی کارروائی ،159اشتہاری گرفتار

نوشہرہ،ماہ رفتہ کے دوران پولیس کی کارروائی ،159اشتہاری گرفتار

  

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) نوشہرہ ، ماہ اپریل میں نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی بھاری مقدار میں اسلحہ ،منشیات برآمد 159 اشتہاری گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزادندیم بخاری کے خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماہ اپریل میں ضلع بھر کے پولیس افسران نے جرائم کے روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھر پور کاروائیاں کی جن میں پولیس کے دو جوانوں کو شہادت نصیب ہوئے لیکن پولیس نے اپنے فرائض نہایت بہادری اور حکمت عملی سے سر انجام دیئے ماہ اپریل میں مختلف کاروائیوں میں159اشتہاریوں کو گرفتار کرکے ان کے 180کلو چرس،73 کلو افیون،3 کلو ہیروئن، 1 کلو آئس،188 بندوقیں،6 کلاشنکوف،68 پستول،700کارتوس برآمد کئے جبکہ دیگر ہوائی فائرنگ جیسے مکروہ فعل پر 30 اور40 بغیر رجسٹریشن کے مقیم کرایہ دران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -