بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ،خاتون اور مرد گرفتار

بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ،خاتون اور مرد گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)تفصیلات کے مطابق اے این ایف پشاور نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، پشاورسے بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے PIAکی فلائٹ نمبر PK-0353 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران جدہ براستہ کراچی جانے والے مسافرکے سوٹ کیس میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی 4.370 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے سوات کے رہائشی شیر ذادہ اور آمنہ بی بی نامی ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔اسی طرح اے این ایف پشاور نے خفیہ اطلاع پر آبدرہ روڈ پشاور کے قریب سے یحیٰی نامی شخص کو حراست میں لیا جس سے کے قبضے سے 3.600 کلوگرام چرس برآمد کر لی ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -