احتساب عدالت کی جانب سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نوشہرہ میں غبن کیس میں گواہ کی گرفتاری کے احکامات

احتساب عدالت کی جانب سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نوشہرہ میں غبن کیس میں گواہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی احتساب عدالت کے جج نوید احمد نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نوشہرہ کو سامان کی خریدوفروخت میں کروڑوں کے غبن کیس میں گواہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت نے گذشتہ روز یہ احکامات محکمہ پبلک ہیلتھ نوشہرہ کے ایکسیئن ناصرلطیف بلوچ کے خلاف دائرریفرنس کی سماعت کے دوران جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ عدالت نے گذشتہ پیشی پراستغاثہ کے گواہ محمد افتخار حسین کوطلب کرنے کے لئے سمن جاری کیاتھاتاہم وہ پیش نہیں ہورہا ہے جس پر عدالت نے اس کی گرفتاری کے لئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے اورریفرنس کی سماعت15مئی تک ملتوی کردی ۔