دیر بالا میں کیمسٹس کا ڈرگ ایکٹ کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

دیر بالا میں کیمسٹس کا ڈرگ ایکٹ کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

دیر بالا (نمائندہ پاکستان) کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ، براول کا صوبائی حکومت کے نافذ کردہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے نفاذکے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کے ڈرگ ایکٹ کے خلاف کیٹیگری ڈی ہسپتال براول سے مین بازار دیر اڈہ تک احتجاجی جلوس نکالیں۔ احتجاجی جلوس کے سربراہی کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن دیر بالا کے صدرمحمد زیب خان، تحصیل براول کے صدر محمد نوشاد اور جنرل سکرٹری گل رحمان کررہی تھے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت او ر ڈرگ ایکٹ 2017کے نفاذ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس مو قع پر اپنے خطاب میں ا یسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد زیب اور ڈاکٹر نوشاد نے کہا کہ نا فذ کردہ ڈرگ ایکٹ فارماسسٹ کے معاشی قتل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ ریگولیرٹی اتھارٹی پچھلے ہفتے سے مختلف حیلوں اور بہانوں سے فارماسسٹ کو بے جا تنگ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ریگولیر ٹی اتھارٹی کے خلاف کمیسٹ ا ینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج نامعلوم مدت تک جارہیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -