قرب قیامت کے آثار،بیوی کی خاطر اکلوتے بیٹے نے سگی ماں کو گھر سے نکال دیا

قرب قیامت کے آثار،بیوی کی خاطر اکلوتے بیٹے نے سگی ماں کو گھر سے نکال دیا

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)قرب قیامت کے آثار ۔ بیوی کی خاطر اکلوتے بیٹے نے سگی ماں کو گھر سے نکال دیا ۔ قانون کے رکھوالے نے قانون شکنی کرکے اپنی والدہ سے شناختی کارڈ کے بہانے انگوٹھا لگوا کر جائیداد اپنے نام کر دی۔بوڑھی والدہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق شوڈاگ سے تعلق رکھنے والی بوڑھی خاتون مسماۃ شوکت بیگم زوجہ جانباز مرحوم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مرحوم شوہر جانباز نے میرے نام پر پانچ کنال آراضی تحریری طور پر لکھ کر حوالہ کر دی تھی جس کو بعد ازاں میرے اکلوتے بیٹے جواد نے میری مرضی سے فروخت کرکے اس رقم سے سولہ کنال آراضی خریدی ۔ بوڑھی خاتون کے مطابق ان کے بیٹے نے گزشتہ دنوں سولہ کنال آراضی فروخت کی جس پر ہمارا گھر بھی تعمیر تھا ۔ آراضی کے فروخت کیساتھ ہمارا گھر بھی چلا گیا ۔ خاتون نے مزید کہاکہ ان کا بیٹا اسلام آباد پولیس میں اعلی عہدے پر ہے اور بیوی بچوں کے ساتھ وہاں خوش وخرم زندگی گزار رہا ہے جبکہ وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہے ۔ رشتہ دار آئے روز مجھے طعنے دیتے ہیں ۔بوڑھی خاتون نے روتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اکلوتے بیٹے کو بڑی نیاز سے پالااور ان کو تعلیم دلوائی مگر اب اپنی بیوی سے مجبور ہو کر مجھے ظالم سماج کے رحم وکرم اور لوگوں کے طعنوں کیلئے چھوڑا ہے ۔ خاتون کا مطالبہ ہے کہ اب میں اکلوتے بیٹے کو بیٹا نہیں سمجھتا کیونکہ وہ مجھے ماں نہیں سمجھتا مگر ان سے اپنا حق ضرور لونگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -